i پاکستان

ملک میں خانہ جنگی کو فروغ نہ دیا جائے، تحریک انصاف کنگرو کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے، سینیٹر فیصل جاویدتازترین

January 22, 2025

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کو فروغ نہ دیا جائے، تحریک انصاف کنگرو کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے،جلد عوام سے رابطہ مہم شروع کریں گے،اس فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جبر کا نظام چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک ایسے مقدمے میں سزا دی گئی ہے جس میں عمران خان نے کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی