i پاکستان

ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر، اسکے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں ہوسکتے،عمران خانتازترین

December 26, 2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اس کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق آئی جیز شوکت جاوید ، چودھری یعقوب، خواجہ خالد فاروق اور طارق پرویز شریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور حسان خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں سابق آئی جیز نے پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم اصلاحات حوالے سے اپنے نکتہ نظر سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے لئے بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی