i پاکستان

ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجتازترین

June 01, 2024

ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت عالیہ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے، شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے منشور میں لوڈشیڈنگ ختم کرنا بھی شامل ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی