ملک میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 6 ماہ کے دوران یوریا کی کھپت میں کمی اور ڈی اے پی کی کھپت میں سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیاگیا۔انڈسٹری اورعارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے چھ ماہ (جنوری تاجون 2024) کے دوران ملک میں 3038000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 3101000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔جون میں ملک میں 483000 ٹن یوریا استعمال ہوا جوگزشتہ سال جون کے مقابلے میں 21 فیصدکم اورمئی کے مقابلے میں 21 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 610000 ٹن یوریا اورمئی 2024میں 400000 ٹن یوریا کااستعمال ہواتھا۔کیلنڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں ملک میں 543000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 520000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ جون میں ملک میں 122000ٹن ڈی اے پی استعمال ہوئی جوگزشتہ سال جون کے مقابلے میں 23 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 158000ٹن ڈی اے پی استعمال ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی