ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں گاڑیوں کے 353704یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 302610یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ ستمبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 142452یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 18 فیصد اور اگست 2024کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے۔ اگست میں ملک میں گاڑیوں کے 115903یونٹس اورگزشتہ سال ستمبرمیں 121026یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کاروں کے 20068یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16021یونٹس کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبرمیں کاروں کے 7794یونٹس کی فروخت ہوئی جواگست کے 6417یونٹس کے مقابلہ میں 21 فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے 6410یونٹس کے مقابلہ میں 22 فیصد زیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی