بلوچستان کے علاوہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ مہم کے دوران 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ 22 دسمبر تک ملک کے 143 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔ وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کے مطابق مہم کے دوران 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، ہمارا عزم ہے کہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جائے۔ادھر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ، وزیراعلی نے اسکول کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی صورتحال کی سنگینی ظاہر کرتی ہے، سال کی آخری پولیو مہم ہے، کوئی بچہ رہ نہ جائے۔5سال تک کی عمرکیایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ، 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ، اس موقع پر سندھ میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے 15ہزار اہلکار تعینات ہیں۔
پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ پولیو مہم 22 دسمبر جاری رہے گی، جس میں تین کروڑ تیئس لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے پولیو مہم کا افتتاح کیا۔پشاور میں چیف سیکریٹری کیپی ندیم اسلم نے انسدادپولیو مہم کا افتتاح کیا ، پشاور میں انسدادپولیو مہم 7 روز تک جاری رہے گی ، اس دوران 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیجائیں گے۔ندیم اسلم چوہدری کا کہنا تھا کہ کے پی میں ابتک 18 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئیہیں، پولیو کے زیادہ تر کیسز ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوئے، سب سے درخواست ہے مہم میں حکومت کا ساتھ دیں ، انکاری والدین کاڈیٹا مرتب کیا ہے، کارروائی بھی کی جائے گی۔پشاور اورمضافات میں انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، انسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر 4431 جوان تعینات ہیں جبکہ سٹی پٹرول اور ابابیل اسکواڈ بھی گشت پر مامور ہیں۔بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث انسداد پولیومہم آج (منگل ) سے شروع ہو گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی