ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں ائیرکنڈیشنرز کے 127548 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.50 فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں میں ائیرکنڈیشنرز کے 200874 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی، جنوری میں ملک میں 13787 یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 25.63 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں ائیرکنڈیشنرز کے 18538 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی