قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں، ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے ان چیزوں پر بات چیت ہونی چاہیے، ہم لوگوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی