i پاکستان

ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے،شیخ رشیدتازترین

November 30, 2022

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر داخہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے، ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا، والدین اپنے بچوں کا گلا کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی