i پاکستان

ملک کی سب سی بڑی سیاسی جماعت کو اندر رکھ کر آپ پاکستان کے حالات کو صحیح طریقے سے چلا سکیں گے تو یہ نہیں ہوگا،محمد زبیرتازترین

April 09, 2025

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیلئے بہت سارے محاذ کھلے ہوئے ہیں،پاکستان کو درپیش سنگین خطرات کو سمجھناہوگا،ملک کی سب سی بڑی سیاسی جماعت اپوزیشن کو اندر رکھ کر اگر آپ سمجھتے ہیں پاکستان کے حالات کو صحیح طریقے سے چلا سکیں گے تو یہ نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ بہ ظاہر سب لگتا ہے پرسکون ہے، سب ٹھیک ہے، لیکن ہم نے ایوب خان، ضیاالحق کے زمانے میں دیکھا اور مشرف کے زمانے میں دیکھا اور پھر وہ سارا دوبارہ سے شروع کرنا پڑتا ہے اور آج کل ویسے ہی اس حکومت کے دور میں اتنے چیلنجز ہیں، بلوچستان اس وقت سیریس ہے، اسی طرح کے پی میں ہے ظاہر ہے ہمارے ہمسایوں کے ساتھ حالات اچھے نہیں ہیں، افغانستان کے ساتھ حالتِ جنگ ہے، بھارت سے حالات پہلے ہی خراب تھے۔انھوں نے کہا کم معیشت اتنی خراب ہے، استحکام تو آ گیا ہے کہ باہر سے سرمایہ کار آ گئے، ایس آئی ایف سی کو بنے دو سال ہو جائیں گے جون میں اوراس وقت بھی سرمایہ کاری ریشو نیچے ہے تو وہ بھی نہیں آئی اور لوگوں کی قوتِ خرید بھی متاثر ہوئی ہے برے طریقے سے تو بہت سارے محاذ کھلے ہوئے ہیں۔

لوگ اب اپنے بچوں کیلئے فکر مند ہیں، موجودہ حکومت کیلئے بہت سارے محاذ کھلے ہوئے ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ عام لوگ پڑھے لوگ بات کرتے ہیں، وہ اتنے فکر مند ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو زندگی گزار لی ہمارے بچوں کا کیا ہوگا۔ ہمیں تو دوبئی کا ویزہ نہیں ملتا، یوکے اور امریکا کو تو چھوڑ دیں، پیکا لاز اور ایگزیکٹو اس قسم کی چیزوں کو ختم کیا جائے، دنیا جوڈیشری پر اعتماد کرنا شروع کریں یہ سب بنیادی چیزیں ہیں اس کو نہیں کریں گے تو وہی ہوگا کہ جو 26ویں ترمیم ہوئی ہے یہ دو سال یا کچھ عرصے کے بعد ریورس ہوگی، ان سب چیزوں کو سمجھنا چاہیے کہ کتنا سنگین خطرہ ہے پاکستان کو۔بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں دہشت گردی اور سندھ میں کینالز کے معاملے پر حکومت کو بڑا اور بنیادی چیلنج کون سا ہے؟ کے سوال کے جواب میں محمد زبیر سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج تو ان کی اپنی ساکھ کا ہے جسے عوام کی نظر میں اسٹیبلش کرنا ہے۔ کوئی بھی حکومت ایسے آگے نہیں چل سکتی جہاں اس قسم کا رابطہ منقطع ہو، وجہ معلوم ہے کہ ملک کی سب سی بڑی سیاسی جماعت اپوزیشن کو اندر رکھا ہوا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ ان کو اندر رکھ کر آپ پاکستان کے حالات کو صحیح طریقے سے چلا سکیں گے تو یہ نہیں ہوگا، نہ پہلے ایسا چلا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی