مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں، ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، چیف الیکشن کمشنر اور ان کا ساتھ دینے والوں کو فورا عہدوں سے مستعفی ہونا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی