i پاکستان

ملک کے صنعتی اور کمرشل صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیاتازترین

June 03, 2024

ملک کے صنعتی اور کمرشل صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا۔ دستاویز کے مطابق فیسکو میں صنعتی صارفین نے 18 فیصد، زرعی صارفین نے 12 فیصد بجلی کی خریداری کم کی، فیسکو کے کمرشل صارفین نے بھی بجلی کا استعمال دو فیصد کم کر دیا، فیسکو کی مجموعی فروخت میں 11 فیصد کمی آئی۔ دستاویز میں کہا گیا کہ گیپکو کی صنعتی کھپت میں 4 اعشاریہ سات فیصد کمی آئی ہے، لیسکو میں صنعتی صارفین نے 15 فیصد کی خریداری کم کی جبکہ گھریلو صارفین نے 3 فیصد بجلی کا کم استعمال کیا ہے۔ حاصل کردہ دستاویز کے مطابق میپکو میں بی تھری گیٹیگری کے صارفین نے 26 فیصد بجلی کی خریداری کم کر دی، پیسکو میں صنعتی صارفین نے 17.2 فیصد اور بلک کنزیومرز نے 32 فیصد بجلی کی خریداری کم کی، سپیکو میں گھریلو صارفین نے 14.3 فیصد اور کمرشل صارفین نے 20 فیصد بجلی کی خریداری کم کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی