i پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرارتازترین

April 28, 2025

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہیٹ ویو برقرار ہے ، آئندہ 24گھنٹوں میں بھی ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آئندہ 24گھنٹوں میں بھی ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کا امکان ہے ۔لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے جب کہ سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں 45 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30اپریل تک تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق شہرمیں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ 30 اپریل سے بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، یکم مئی سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشیں برسیں گی اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی