i پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش اور ژالہ باری کا امکانتازترین

April 09, 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی پنجاب اور اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابراآلود رہنے کے علاوہ تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم ہوائوں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کے امکانات ہیں۔ خیبرپختونخواکے علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے تاہم مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، بعدازدوپہر ژوب، موسی خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن، خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابراالود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں 29،اسلام آباد میں 7، راولپنڈی میں 6،مظفرآباد،راولاکوٹ میں 8 اور بالاکوٹ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی