i پاکستان

ملک کے بالائی علاقے آئندہ24گھنٹوں کے دوران بھی یخ بستہ ہواں اور شدید سردی کی لیپٹ میں رہیں گے، اسکردو میں پارہ منفی دس ڈگری تک جانے کا امکانتازترین

December 31, 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہملک کے بالائی علاقے آئندہ24گھنٹوں کے دوران بھی یخ بستہ ہواں اور شدید سردی کی لیپٹ میں رہیں گے، اسکردو میں پارہ منفی دس ڈگری تک جانے کا امکان ہے،کراچی میں میں رات گئے کم سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 9.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ گلستان جوہر پر 12، شارع فیصل پر 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بن قاسم میں 11، ماڑی پور میں 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزدن بھر کراچی کا درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال،دیر، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے وسطی اور میدانی علاقوں میں صبح دھند چھائی رہے گی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے موٹر وے کو متعدد مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔دوسرجانب ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے موٹروے کو بند کردیا گیا ۔اس کے علاوہ موٹر وے ایم 3 لاہورسے عبدالحکیم تک، جب کہ موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک اور ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ادھر دھند اور موسم کی خرابی کے باعث متعدد ٹرینیں مسلسل گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ سردی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثرہوگیا۔ کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی۔کراچی سے آنے والی خیبرمیل ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ گرین لائن ایکسپریس پونے 5 گھنٹے، تیز گام ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ۔علاوہ ازیں علامہ اقبال ایکسپریس پونے 5، کراچی ایکسپریس 12گھنٹے، عوام ایکسپریس سوا گھنٹہ، ملت ایکسپریس 15گھنٹے لیٹ ہوئی ۔کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 12گھنٹے 45 منٹ ، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 10منٹ، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوگئی ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی