i پاکستان

ملک دیوالیہ ہوچکا، اہل اقتدار آج بھی اسے دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، مسرت جمشیدتازترین

January 21, 2023

رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آٹے کے بعد اب ملک میں پٹرول بحران کا بھی آغاز ہونے والا ہے، ہمارے پاس درآمدات کے پیسے نہیں بچے لیکن اہل اقتدار آج بھی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مریم صفدر آج بھی ملک سے مفرور ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے مسلسل ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں، حکومت نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے لیکن اپنا تمام مال و متاع برطانیہ منتقل کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی