i پاکستان

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 2 افراد جاں بحق، 22 نئے مریض رپورٹتازترین

January 04, 2023

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص، 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں ملک میں ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی