i پاکستان

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، 26 نئے مریض رپورٹتازترین

December 28, 2022

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، 24 گھنٹوں میں 26 نئے مریض رپورٹ ۔عالمی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 488 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 26 مریضوں میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.75 فیصد رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وبا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی