ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف راولپنڈی، اسلام اباد سمیت ملک بھر میں غلہ منڈی کے تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال جمعرات کو دوسرے روز میںداخلہ ہوگئی ہے ۔صدر غلہ منڈی ایسوسی ایشن شیخ آصف اکرم نے کہا ہے تھا غلہ منڈی کے تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ابتدائی طور پر 3 روز کے لیے شٹر ڈان کا اعلان کیا ہے، اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت سے بات نہ بنی تو غیر معینہ مدت کے لیے بھی ملک ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کا آپشن موجود ہے۔ادھر ہڑتال کے باعث جڑواں شہروں سمیت کشمیر، مری، ہزارہ ڈویژن، کے پی کے، اور گلگت بلتستان میں دالوں، چاول اور دیگر زرعی اجناس کی سپلائی معطل ہے، مقامی دکان داروں کے پاس بھی دالیں اور چاول کا اسٹاک محدود ہو گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی