قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے آج ( جمعہ) کے روز پورے ملک میں پرامن احتجاج ہوگا،کارکنوں کو بے گناہ گرفتار کیا گیا تو یہ احتجاج تحریک کی شکل اختیار کر جائے گا،ملک بھر میں عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں اور مہنگائی اور حکومتی ظلم و جبر کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پاکستانیوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ اج بروز جمعہ ہمارا پورے ملک بھرپور اور پر امن احتجاج ہوگااحتجاج میں ہمارے تین بنیادی مطالبات ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان کی اہلیہ بشرہ بی بی اور وہ کارکنان جن کو ملٹری ٹرائل کا سامنا ہے ان کو رہا کیا جائے۔ یہ احتجاج فارم 47 کی حکومت کی طرف سے کی جانے مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔پاکستان کے مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ بانی چئیرمین عمران خان ایک بار پھر وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھنے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی