i پاکستان

ملک احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیںتازترین

August 19, 2024

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے غیر ملکی دورے کے باعث سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی