i پاکستان

ملیر واقعہ،خدشہ ہے بچیوں کو بیہوش کرکے قتل کیا گیا ، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سیدتازترین

November 30, 2022

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ بچیوں کے جسم پر مزاحمت کے نشانات نہیں تھے اور اس خدشے کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ بچیوں کو بے ہوش کیا گیا ہو، اسی لیے کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے نمونے لے لیے ہیں۔ پولیس سرجن کے مطابق مقتول خاتون کے جسم پر مزاحمت کے نشانات ہیں جو ان کے ہاتھوں پر ہیں جب کہ خاتون کے جسم پر بھی زخموں کے کئی نشانات ہیں۔ پولیس سرجن نے مزید بتایا کہ تمام مقتولین کی موت گلے پر چھری کے وار سے ہوئی اور زخمی فواد نے اس کے بعد خود کو مارنے کی کوشش کی۔ دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کاکہنا ہیکہ ہم نے مقتولہ کے بھائی کو مقدمہ درج کروانے کا کہا ہے، اگر مقتولہ کا بھائی مقدمہ درج نہیں کراتا تو سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی