i پاکستان

ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری،اسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا اظہارتازترین

May 22, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نیملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی گرفتاریسے متعلق اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ اسلام آباد پولیس نے دونوں افراد سے متعلق لاعلمی کا اظہارکردیا۔وفاقی پولیس نے کہا معلوم نہیں کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔ وکیل تیمورملک نے کہا دونوں پی ٹی آئی رہنما ایم پی او کے تحت تحویل میں تھے،اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کیا جائے کہ دونوں کو رہائی کے بعد کس نے گرفتار کیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ اگر علی محمد اور ملیکہ بخاری کو اڈیالہ میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائے۔ عدالت نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی تحویل سے متعلق اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی