i پاکستان

ملائیشین ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا اعلانتازترین

March 14, 2025

پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کے لیے اچھی خبر، ملائیشین ایئرلائن پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔تفصیل کے مطابق ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ایئرایشیا ایئرلائن مئی 2025 سے کراچی کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے، ایئرایشیا 30مئی سے کراچی کیلیے پروازیں شروع کررہی ہے۔ابتدائی طور پر ایئرایشیا ہفتہ وار 4 پروازیں کراچی سے کوالالمپور کے درمیان چلائے گی، نئے فلائٹ آپریشن کے آغاز سے ملائیشیا جانے والوں کو سہولت میسرآئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی