i پاکستان

ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والا نوجوان اغواتازترین

June 26, 2024

ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے دوست نے اغوا کرلیا۔ ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والے 27 سالہ عثمان کے اغوا کے مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کرادی گئی ہے۔ والد کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان 2 روز قبل گھر سے دوست ذوہیب سے ملنے گیا تھا، جو واپس نہیں پہنچا۔ عثمان کا موبائل بند ہے، شبہ ہے بیٹے کو اس کے دوست نے اغوا کیا ہے۔ اس سے قبل لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی