ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کا وزیراعظم ہا ئوس پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے انکا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر ملائیشیا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیراعظم ہائوس آمد پر داتو سری انور ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔داتو سری انور ابراہیم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کو پھول پیش کئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان سے وفاقی کابینہ کا تعارف بھی کرایا، ملائیشین وزیراعظم نے وزیراعظم سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے وزیراعظم ہائوس کے صحن میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر ،ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کیلیے مختلف مواقع پر گفتگو کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی