i پاکستان

مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ،شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہتازترین

June 27, 2023

مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے جناح ہاوس لاہور کا دورہ کیا اور شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جناح ہاوس کی حالت دیکھ کر بہت دکھی اور مایوس ہیں، واقعے کی شرپسندی کو بیان کرنے سے قاصر ہیں، ملک دشمن عناصر جیسا سلوک 9 مئی کے شرانگیزوں کے ساتھ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہمارے قائد کے گھر کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت سے نہیں نکلنے دینا چاہیے، کیسے انسان ہیں جنہوں نے احتجاج کے نام پر تخریب کاری کی۔ جناح ہاوس لاہور دورے پر آئے شرکا کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنہوں نے یہ گستاخی اور بے حرمتی کی ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسا کرنے کا نہ سوچے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی