i پاکستان

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیرتازترین

September 16, 2024

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم نے شرکت کی، کمیشن کی قانونی ٹیم نیسپریم کورٹ کی وضاحت سے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمشین نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی