پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے حکومت نے قانون سازی کر لی ہے،پارلیمنٹ سب سے بالادست ہے،وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ اب قانون بن چکا ہے ۔قومی اسمبلی سینٹ اور صدر نے اس کی منظوری دے دی ہے۔جو لوگ شور مچا رہے ہیں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔جن لوگوں کی جماعت رجسٹرڈ ہی نہیں ہے انہیں کیسے مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں۔اگر وہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے تو خوشی سے کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی