i پاکستان

مقدمات کا معاملہ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنما (آج) جے آئی ٹی میں طلبتازترین

April 04, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں پر ہونے والے مقدمات کے معاملے پر قائم جے آئی ٹی نے (آج) بدھ کو عمران خان سمیت دیگر رہنماں کو دوبارہ طلب کر لیا۔ جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم )نے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماوں کو (آج) بدھ کو 1 بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا ہے، پی ٹی آئی رہنماں فواد چودھری، حماد اظہر، اعجاز چودھری، مسرت جمیشد چیمہ، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماوں کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی