i پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں ذہن پر تباہ کن اثرات سے خودکشی کے نظریات بڑھے ہیں' الطاف حسین وانیتازترین

March 10, 2025

کشمیری وفد نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا کا دورہ کیا۔وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بے چینی، ڈپریشن اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے پھیلا سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری تنازع نے ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالے۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات سے خودکشی کے نظریات کی شرح بڑھی ہے۔الطاف حسین وانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرتشدد تنازعات کمزور آبادیوں خصوصا خواتین اور بچوں کو متاثر کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی