سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈوکیٹ صائم چوہدری نے دائر کی ،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو خلاف آئین اور کالعدم قرار دیا جائے،عدلیہ سے متعلقہ کسی قسم کی ترمیم سکروٹنی کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت آئین سے متصادم ترامیم نہیں کر سکتی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدلیہ سے متعلق ترامیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے، مجوزہ آئینی ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں ،حکومت آئینی ترامیم سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات ختم کرنا چاہتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت وتجارت ضم، نیا محکمہ قائم درخواست میں وفاقی حکومت،اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی