i پاکستان

مجھے کیوں نکالااس کا میری پارٹی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے،شیرافضل مروتتازترین

February 15, 2025

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالااس کا میری پارٹی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے،فی الوقت یہ جیت گئے اور مجھے گرا دیالیکن جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے بہت جلد بائونس بیک کروں گا، سلمان اکرم راجا غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالااس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے، بس برا کرنا چاہتے ہیں، کسی رکن اسمبلی کے ساتھ اس سے برا کیا ہوگا کہ اس کو پارٹی سے نکال دیں؟ اور وجہ کا بھی علم نہ ہو۔ جنہوں نے ووٹ دیئے، ضمیر بیچااور جن کو شوکاز دیئے گئے، وہ آج بھی پارٹی میں ہیں، منافقت اور غلط بیانیوں پر مبنی باتیں عمران خان کے کانوں میں ڈالی گئیں، ایک سال میں مجھے تیسری بار پارٹی سے نکالا گیا ہے ۔ عمران خان کے گرد جن لوگوں نے حصار ڈالا ہے وہ غیرمنتخب لوگ ہیں، پارٹی کے معاملات عملی طور پر وہی چلا رہے ہیں۔جب خان کو بار بار بات بتائیں گے اور پھر انہی میں تصدیق بھی کرنے والے ہیں تو پھر اسی طرح کے فیصلے ہوں گے۔ سلمان اکرم راجا غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے، پارٹی قانون کے مطابق وہ سیکرٹری جنرل نہیں بن سکتے۔پانچ چھ یوٹیوبرز جو پی ٹی آئی سے وابستگی کا کہتے ہیں انہوں نے میرے خلاف وی لاگ کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی