i پاکستان

ہمیشہ اچھے کی توقع کرنی چاہئے اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے،راجہ پرویزاشرفتازترین

October 23, 2024

ججزتقرری کیلئے بنائے گئی خصوصی کمیٹی کے ممبر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اکثریت نے چیف جسٹس کی نامزدگی کا فیصلہ کیا ہے ،ہمیشہ اچھے کی توقع کرنی چاہئے اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے۔ گزشتہ روز صحافی نے راجہ پرویز اشرف سے سوال کیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ کے نام پر کیا اختلاف ہوا؟جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک اِن کمرہ سیشن تھا اور اس حوالے سے ہم میڈیا کو آگاہ نہیں کرسکتے،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اکثریت نے چیف جسٹس کی نامزدگی کا فیصلہ کیا ہے ،ہمیشہ اچھے کی توقع کرنی چاہئے اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے۔ یہی سوال پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک سے کیا گیا تو انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کیلئے اجلاس ان کیمرہ تھا جس میں ہونے والی گفتگو انتہائی کنفیڈینشل ہوتی ہے اس لیے میں اس سے متعلق کوئی بھی بات آپ کو نہیں بتا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی