i پاکستان

میری والدہ کے گھر میٹر ریڈ نگ میں 900 کو 9 ہزار یونٹ بنا یا گیا ،سینیٹر پلوشہ خانتازترین

August 30, 2024

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ میری والدہ کے گھر میٹر ریڈر نے 900 کو 9 ہزار یونٹ بنایا گیا ، لیسکو کے غلطی کے اعتراف کے باوجود میرے بہنوئی کو 28 چکر لگوائے گئے اور بعد میں ایس ڈی او نے 70 ہزار کا بھتہ مانگا۔ ایوان میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لائن لاسز پورے کرنے کے لیے لوگوں سے بھتہ لیا جارہا ہے۔ پینل آف چیئر عرفان صدیقی نے اووربلنگ کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی