گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سوال اٹھایا ہے کہ مئیرکراچی مرتضی وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں، کبھی افطار تو کبھی شہدا کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا لیکن انہوں نے بہت چھوٹی بات کی ہے، مجھے کہا کہ بڑی گاڑی میں آتا ہوں، تو آپ کیا چنگچی میں آتے ہو؟۔اس موقع پر انہوں نے مرتضی وہاب کو موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھ کر کراچی کا چکر لگانے کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ آئیں پورا شہرگھومتے ہیں، میں بائیک چلاں گا آپ پیچھے بیٹھ جائیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی