i پاکستان

میرا کسی سے اختلاف نہیں ہوتا،لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں ،شیر افضل مروتتازترین

October 28, 2024

پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ میرا کسی سے اختلاف نہیں ہوتا،لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں تو انہیں جواب دینا ضروری ہوتا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ علی امین گنڈاپور سے کوئی اختلاف نہیں میں ان کا مداح ہوں،علی امین کے بہت سے اقدامات کی تعریف کی ہے،علی امین وزیراعلی ہیں، احتجاج میں ان کے کردار کا (ن) لیگ، دیگر جماعتیں ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں کہتی ہیں کہ صوبے نے مرکز پر چڑھائی کردی،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں کہتی ہیں سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال ہو رہا ہے،احتجاج میں علی امین کے بجائے قیادت کو آگے کریں گے، ہم گنڈاپور کی سپورٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ علی امین کے احتجاج کو جواز بنا کر گورنر راج کیلئے بھی راستہ ہموار ہو سکتا ہے،صوبے میں رہی سہی حکومت کے خاتمہ کیلئے اپنے ہی ہاتھوں مخالفین کو جواز فراہم کریں، شیر افضل مروت نے کہاکہ تحریک انصاف کے فارم سے پہلے بھی احتجاج کامیاب رہے ہیں،احتجاج احتجاج کمیٹی کے سپرد ہونا چاہئے،اس کیلئے سٹریٹیجی بنانا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی