23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے جوش،جذبے اوریکجہتی سے بھرپور آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی ملی نغمہ جاری کیا ۔ ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ خصوصی نغمے کے بول میرے محبوب پاکستان،میری جان پاکستان ہیں۔عمران رضا کے لکھے ملی نغمے کو مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے،نئے ملی نغمے کا خصوصی پیغام، ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی