i پاکستان

میرے خیال میں 26 نومبر پر کمیشن بنانے بارے سمجھوتہ ہوسکتا ہے، مرتضی سولنگیتازترین

January 02, 2025

سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ میرے خیال میں 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن بنانے پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔اپنے بیان میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ اچھی بات ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوئے ہیں، سیاست دانوں کو ایسے مسئلوں کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے۔سابق نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیان بازی کو بھی ختم ہونا چاہیے، بانی نے اگر ریلیف لینا ہے تو عدالتوں کے ذریعے لیں۔مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کی خاطر پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی