پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں 16 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے میں عوام میں کون سا منہ لے کر جاں،وفاقی حکومت غریبوں کے لیے مفت سولر منصوبہ جاری کریں۔بجٹ کے حوالے سے جاری عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا شارٹ فال ہے۔ہمیں اپنے حلقوں میں جاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مفت سولر سسٹم کے منصوبے کو جلد جاری کرے،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں وزیراعظم کی معاونت چاہیے۔انہوں نے ملک کے اندر جب مفت سولر سسٹم لگانے کے منصوبے کا ذکر کیا تو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے ڈاہئس بجا کر کا استقبال کیا گیا،انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے مفت سولر منصوبہ ہونا چاہیے،جبکہ متوسط طبقے کے لیے ایک مخصوص رقم مختص کی جائے جس کی وہ ادائیگی کر سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی