i پاکستان

میرے افغانستان کے نجی سفر سے کسی کو کیا نقصان ہے؟ اعظم سواتیتازترین

September 26, 2024

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے افغانستان کے نجی سفر سے کسی کو کیا نقصان ہے؟۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں، اس سے کسی کو کیا نقصان ہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہوں، بیرونِ ملک جانے کی مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وکلا، عوام اور پی ٹی آئی کی تحریک سے جعلی کرپٹ مافیا سے جان چھڑائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی