i پاکستان

میواسپتال،کینسر مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کی تعداد7ہوگئیتازترین

July 27, 2024

میو اسپتال میں کینسرمریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کی تعداد سات ہوگئی۔ اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسرپروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ واقعہ تین اسٹور کیپرز،ایک فارمیسسٹ کی غفلت سے پیش آیا۔ پروفیسرفیصل مسعود نے بتایا تمام مریضوں کو رابطہ کر کیاسپتال بلایا گیا،3 مریض اسوقت میو اسپتال میں داخل ہیں،تمام مریضوں کو مختلف تاریخوں میں زائدالمعیاد انجکشن لگے،زائدالمعیاد انجکشن مریضوں کیدل پراثرکرسکتا ہے،تمام مریضوں کی حالت نارمل ہے۔ مزید کہا کہ زائدالمعیاد انجکشن لگنے سیکوئی مریض متاثرنہیں ہوا،انجکشن دینے والی نرس سمیت دیگر ملازمین کیخلاف کاروائی ہوگی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی