i پاکستان

میواسپتال انجکشن ری ایکشن معاملہ؛پنجاب بھرمیں انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکمتازترین

March 12, 2025

میو اسپتال میں انجکشن سے مریضوں کو ری ایکشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نیصوبے بھرکی فارمیسیزکو ہدایات جاری کردیں،مراسلے میں کہا انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پرصحت کیلییخطرہ ہے،انجکشن ویکسا اورمحلول نیوٹرولائن کا استعمال روک دیاجائے،انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول کے مطابق ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے،فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظرکیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی