بھارت جانے والے طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کروا دی گئی۔ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز مسقط سے کیلی کٹ انٹرنیشنل ایرپورٹ جا رہی تھی کہ بھارتی مسافر کو دوران پرواز طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارہ بحیرہ عرب سے واپس کراچی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا۔ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو کراچی ایئر پورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی، طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایرپورٹ لینڈ کر گیا۔ذرائع سی اے اے کے مطابق بھارت جانے والے غیرملکی ایئر لان کے طیارے میں 150 کے قریب مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق عمان کے مسافر کو دوران پرواز دل میں تکلیف ہوئی تھی، جس پر پر واز کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ بیمارمسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی