رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہمیں کہیں بھاگنے والا نہیں ہوں، مجھے جیسے گرفتار کیا گیا وہ نامناسب تھا،مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر لایا گیا، پولیس مجھے کال کرتی تو میں خود ہی آ جاتا،جو مقدمہ ہوا اس پر فخر ہے،یہ مقدمہ نیلسن مینڈیلا پر بھی تھا، ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تا کہ بہتری آئے، بغاوت کریں گے تو ملک آزاد ہوگا۔بدھ کے روز لاہور میں کینٹ کچہری کے باہر گرفتاری صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ صبح سویرے مجھے گرفتا ر کیاگیا، جو مقدمہ ہوا اس پر فخر ہے،یہ مقدمہ نیلسن مینڈیلا پر بھی تھا،مجھے علم ہی نہیں تھا کہ کس جرم کے تحت گرفتا رکیا گیا، میں تو کہتا ہوں کہ موجودہ حکومت 22کروڑ عوام کو گرفتا رکرلے، بعد میں بتایا گیا کہ مجھے بغاوت کرنے پر گرفتا ر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی پولیس لگا دی کہ جیسے جیمز بانڈ کو پیش کرنا ہے،یوں لگتا ہے جیسے کسی دہشتگرد کو کیا جاتا ہے،پولیس کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے گینگ وار ہونے لگی ہے،میں کہیں بھاگنے والا نہیں ہوں، مجھے جیسے گرفتار کیا گیا وہ نامناسب تھا،مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر لایا گیا، پولیس مجھے کال کرتی تو میں خود ہی آ جاتا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تا کہ بہتری آئے، سابق وزیر ہوں میرے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے،عوام اس نظام سے بغاوت کریں، بغاوت کریں گے تو ملک آزاد ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی