لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے اوپن ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ دفتر 7 /24 کھلیں رہیں گے،ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے لاہور اور کراچی میں دو پاسپورٹ آفس کو 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے،اس اقدام سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو گا،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں دقت پیش نہ آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی