وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسافروں کی آسانی کے لئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دیدیا ۔ پیر کو وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کا 2 گھنٹے تک تفصیلی دورہ کیا جس میں انہوں نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر آمد و روانگی ٹرمینلز پرمسافروں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔وفاقی وزرا کا سیالکوٹ ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ۔ وفاقی وزرا نے سیالکوٹ ا یئر پورٹ پر مسافروں کی آسانی کے لئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کے لئے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے ،مسافروں کے لئے امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کیا جائے گا تاکہ انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ائیرپورٹ بندش کے دوران ہی امیگریشن کاونٹرز بڑھانے کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ امیگریشن کے 12 کاونٹرز ائیرپورٹ دوبارہ کھلنے پر فعال ہونے چاہیں
ائرپورٹ کی بندش کے دوران مسافروں کے لئے مزید سہولتوں کی فراہمی کے عمل کو مکمل کیا جائے،مسافر ہمارے معزز مہمان ہیں۔انہیں زیادہ سے زیادہ آرام و آسانی دینا ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا مسافروں کی سہولت کیلئے سرچ کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے،سیالکوٹ ائرپورٹ پر اے این ایف۔ کسٹمز اور اے ایس ایف مسافروں کو 3 مقامات نہیں بلکہ ایک ہی جگہ چیک کرتے ہیں۔ سیالکوٹ ا یئرپورٹ پیر صبح 9 بجے سے رن وے توسیعی پراجیکٹ کے باعث 15 روز کے لئے بند ہو گیا ہے ،وفاقی وزرا نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹرز اور دیگر سہولتوں کے کام کو 15 روز مکمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ائرپورٹ ائیر وائس مارشل ریٹائرڈ تنویر اشرف بھٹی۔اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے بریگیڈئر سکندر۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے ڈائریکٹر ساجد اکرم۔ ائیرپورٹ مینجر نثار احمد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی