محرم الحرام میں پنجاب کے 13اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 13 حساس اضلاع میں ضرورت پڑنے پر فوج طلب کی جا سکتی ہے۔لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان ،ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپور،رحیم یارخان حساس اضلاع میں شامل ہیں، حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی کی 73 اور رینجرز کی 80 کمپنیوں کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے، حساس اضلاع میں بنائے گئے ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کو صوبائی انٹیلی جنس سنٹر سے منسلک کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی