i پاکستان

محمود خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین منتخبتازترین

April 06, 2024

سابق وزیراعلی محمود خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور اورکزئی نے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ محمود خان کی رہنمائی میں ہماری پارٹی ترقی کرتی رہے گی۔ سابق وزیر اعلی محمود خان اس سے قبل پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین تھے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا، پرویز خٹک نے استعفی دیتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفی دے رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی