i پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاریتازترین

February 26, 2025

محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردئیے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سنگل شفٹ والے پرائمری اسکول صبح 8 سے1:30 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کو 8 سے 11:30بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ پرائمری اسکول کے اوقات کارصبح ساڑھے 7 سے 11:30 بجیتک ہوں گے اور ان اسکولوں کی دوسری شفٹ پونے 12 سے پونے3 بجے تک ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کوپہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 بجیتک ہوگی اور دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:30 تک ہوگی۔ سنگل شفٹ سیکنڈری ،ہائرسیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول 8 بجے 1:30 بجے تک کھلیرہیں گے جب کہ جمعہ کو 8 سے 11:30 تک اسکول کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ڈبل شفٹ سیکنڈری، ہائرسیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہوگی اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہوگی جب کہ جمعہکو دوسری شفٹ11:45 سے1:15تک ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی